Home نیوز پاکستان کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس بجلی نامی گدھے نے جیت لی

کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس بجلی نامی گدھے نے جیت لی

Share
Share

کراچی: کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس بجلی نامی گدھے نے جیت لی۔

کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت ہونے والی ڈونکی کارٹ ریس آئی سی آئی پل سے شروع ہوئی اور ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر ختم ہوئی۔

ریس میں 50 سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے بیشتر کا تعلق لیاری سے تھا۔

بعدازاں اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پوزیشن ہولڈرز گدھا گاڑی مالکان میں انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے شہر میں فٹبال اورکرکٹ کے مقابلے بھی منعقد کرانے کا اعلان کیا، اس موقع پر کشمنر کراچی سید حسن نقوی بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...