Home Uncategorized کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا،شیخ رشید

کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہوگا۔ ایک قبر میں تین مردے ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کا مزید کہنا تھا کہ آج جیل ٹرائل میں نو مئی مقدمات بارے کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 6 سو لوگوں کو کیوں دھوپ میں مارا گیا؟ پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی کیونکہ اس نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کامزید کہناتھا کہ شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، میں کل جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...