Home کھیل ٹی20 ورلڈکپ ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ

ٹی20 ورلڈکپ ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ

Share
Share

بارباڈوس:ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین شیڈول ہے تاہم اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا قوی امکان ہے۔

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

یادرہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی20 چیمپئن قرار پائیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...