Home سیاست بانی پی ٹی آئی کا پارٹی میں دھڑے بندی سے متعلق خبروں کا نوٹس، ملوث ارکان کے نام مانگ لیے

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی میں دھڑے بندی سے متعلق خبروں کا نوٹس، ملوث ارکان کے نام مانگ لیے

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام مانگ لیے۔

پارٹی میں دھڑے بندے اور گروپنگ سے متعلق مسلسل خبریں آرہی ہیں اس پر عمران خان نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام طلب کرلیے ہیں۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قیادت سے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...