Home سیاست صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔

فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔

وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔

گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا۔

قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...