Home کھیل ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا،ہیڈکوچ جیسن گلسپی

ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا،ہیڈکوچ جیسن گلسپی

Share
Share

قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان آنا بہترین تجربہ ہے، ٹیم کی کوچنگ کیلئے بیتاب ہوں۔میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نئے کوچ جیسن گلسپی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ہاں کرنے سے قبل سابق کرکٹر شان ٹیٹ اور دیگر سے رابطہ کیا جس پر مثبت رپورٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی، پاکستان شاہینز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا تھا، ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپٸن شپ میرا اصل ہدف ہے، اس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا فاٸدہ ہوگا۔ ٹیم کی سلیکشن کنڈیشنز اور فٹنس معیار کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی جو پرفارم کرے گا اسکواڈ حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن سے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات ہوئی ہے، جو لڑکے مختلف فارمیٹ کھیل رہے ہیں ان کے لیے بھی پلان بناٸیں ہیں۔ شان مسعود سے بات ہوئی تاہم ملاقات نہیں ہوسکی، مجھے انکا مثبت انداز میں کھیلنا پسند ہے۔

ریڈ بال کوچ نے کہا کہ شاہینز ٹیم کے ساتھ جاکر نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتا ہوں، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف کنڈیشن کے حوالے سے سلیکشن کریں گے۔ ہر ایک پلیٸرکے حوالے سے سلیکشن کے پر بات کریں گے البتہ وائٹ بال کی کپتانی کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اپنے طرز کی کرکٹ کھیلتا ہے لیکن ہمیں ڈسپلن اور اسمارٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلسپی دورہ ڈارون آسٹریلیا کیلئے پیر سے شروع ہونے والے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...