Home نیوز پاکستان لاہور میں لڑکیوں کے تشدد کا شکار نوجوان عدالت پہنچ گیا

لاہور میں لڑکیوں کے تشدد کا شکار نوجوان عدالت پہنچ گیا

Share
Share

لاہور:لاہور میں لڑکیوں کے تشدد کا شکار متاثرہ نوجوان نے بیان ریکارڈ کرانے کیلیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن ٹک شاپ میں لڑکیوں کی جانب سے دو روز قبل نوجوان پر تشدد کیا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

 

تشدد کا شکار نوجوان نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کےلیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج عمران صفدر نے پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔

 

 

نوجوان نے مؤقف اپنایا ہے کہ ٹک شاپ پر کام کے دوران خواتین نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ گارڈن کے ایس ایچ او کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے  درخواست دی، پولیس نے ہماری مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی۔

 

 

متاثرہ نوجوان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پولیس افسران کو  بیان  ریکارڈ کرنے کا حکم دے۔

 

 

 

خیال رہے کہ 8 جولائی کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹک شاپ پر خریداری کی غرض سے آئی تین لڑکیوں نے تلخ کلامی کے بعد ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

 

 

دکاندار نے الزام عائد کیا تھا کہ تینوں لڑکیاں بااثر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور اُن کا والد وکیل ہے، انہوں نے پہلے تشدد کیا اور پھر ملازم کو گرفتار بھی کروادیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر ایف آئی آر کو مسترد اور لڑکے کو رہا کردیا تھا۔

 

 

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یہ واقعہ اُن کی دوستوں کے ساتھ پیش آیا، جس کا سب کو ایک ہی رخ دکھایا جارہا ہے جبکہ دکاندار نے انہیں نازیبا کلمات کہے اور برے القابات سے نوازا تھا۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...