Home کھیل ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

کراچی: دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا کیمپ جاری ہے،ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

کیمپ ہفتہ تک جاری رہے گا، اگلے روز اتوار کو ٹیم دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہوگی تاہم دورہ کے لیے پاکستان شاہینز کے کپتان کے نام کا اب تک اعلان نہیں ہوسکا۔

کیمپ کے نگراں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر 49 سالہ جیسن گلیسپی نے کیمپ میں تربیت پانے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی، وہ لاہور میں مصروفیت کے سبب کیمپ میں شامل نہیں ہوسکے تھے، کیمپ کمانڈنٹ و ٹیم منیجر محمد مسرور نے جیسن گلیسپی کی معاونت کی۔

15 رکنی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، حنین شاہ، محمد عرفان خان، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دہانی، طیب طاہر، عمر امین اورمحمد علی بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

دورہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچزکھیلے جائیں گے، 50 اوورز کے دو میچز ناردن ٹیریٹری کے خلاف کھیلے جائیں گے، نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شریک ہوگی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...