Home نیوز پاکستان حیدرآباد میں مفت آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ کی تاریخیں جاری

حیدرآباد میں مفت آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ کی تاریخیں جاری

Share
Share

کراچی: گورنر اینیشیٹو کے تحت حیدرآباد میں مفت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19 تا 21 جولائی ہوں گے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ محرم الحرام کے احترام میں تبدیل کر دی گئی ہے، اب آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19، 20 اور 21 جولائی نیاز اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین دن میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، طلبا اپنی رجسٹریشن جلد از جلد کرالیں، کلاسز بھی جلد شروع ہوں گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا آئی ٹی کے مفت کورسز کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور کلاسز بالکل مفت ہیں کسی طالب علم نے ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...