Home سیاست پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی۔

سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔

تحریک انصاف نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا تھا لیکن انتظامیہ نے اچانک اس کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی معطل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو وہاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی چہلم کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...