Home Uncategorized امیر مردوں کو پھنسانے کا طریقہ سکھاکر کروڑوں کمانے والی چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرکے چرچے

امیر مردوں کو پھنسانے کا طریقہ سکھاکر کروڑوں کمانے والی چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرکے چرچے

Share
Share

بیجنگ: چین میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر جو love guru کے نام سے جانی جاتی ہیں، خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا آن لائن طریقہ سکھا کر سالانہ 163 کروڑ روپے کمارہی ہیں۔

ساوٴتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق خاتون کا اصل نام لی چوانکو ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں “لو گرو” کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

تاہم لی چوانکو کے مشورے نے اکثر تنازعات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ ان کا طریقہ کار ایسے طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہیں رومانوی تعلقات میں غیر اخلاقی یا ہیرا پھیری قرار دیا جاتا ہے۔
لی شادی شدہ ہونے کو ”قلعے کے اندر بند” اور پیسے کو ”چاول” اور حمل کو ”گیند لے جانے” سے تعبیر کرتی ہیں۔ اپنی ویڈیوز میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں متعدد بار کہا ہے کہ تمام رشتے بنیادی طور پر فائدے کے تبادلے پر مبنی ہوتے ہیں۔ ہر چیز کو اپنے مفاد اور خود کو بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

خاتون کی لائیو اسٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالرز ہے جب کہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔ دریں اثنا پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 1,400 ڈالرز سے زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...