Home Uncategorized مسقط کی مسجد پر فائرنگ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کا پتا چل گیا

مسقط کی مسجد پر فائرنگ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کا پتا چل گیا

Share
Share

مسقط: تین روز قبل مسجد امام علی میں مجلس عزا کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے جبکہ 3 حملہ آوروں کو طویل مقابلے کے بعد مار دیا گیا تھا۔

سلطنت عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے جو مقامی شہری تھے اور تینوں بھائی تھے جو شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔

خیال رہے کہ داعش نے مسقط کی مسجد میں ہونے والی مجلس عزا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے 3 جنگجوؤں نے گھنٹوں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھی مقابلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ مسقط کی مسجد امام علی بن ابو طالب میں محرم الحرام کی نسبت سے مجلس جاری تھی جس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق اور زخمی پاکستانی شہری تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...