Home Uncategorized تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب ڈرون حملہ،ایک شخص ہلاک

تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب ڈرون حملہ،ایک شخص ہلاک

Share
Share

 

تل ابیب: اسرائیل کے شہر تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں امریکا کے سفارت خانے کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ دھماکا ڈرون حملے کے باعث ہوا۔ ڈرون کی اسرائیلی فضائی حدود میں آمد کا پتا نہیں چلا۔ ڈرون حملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔ جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی حدود کی نگرانی بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...