Home نیوز پاکستان پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا

پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا

Share
Share

 

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس 19 نومبر سے 21 نومبر کو ہوگا، کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گئی ایئرلائنز کا جائزہ لیتی ہے۔

رواں سال نومبر میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی سال میں دو بار اجلاس میں جائزہ لیتی ہے اور کمیٹی کا اگلا اجلاس 19 سے 21 نومبر کو شیڈول ہے۔ اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق پیش فت پر کمیٹی جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ 31 مئی کو گزشتہ اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا۔ پاکستانی ایئرلائنز پر چار سال قبل 2020 میں مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...