Home Uncategorized ابھیشیک بچن کی جانب سے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ابھیشیک بچن کی جانب سے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں، اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں بھی الگ الگ انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

اس کا اندازہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ پہنچے جبکہ ایشوریا رائے اور آرادھیا الگ پہنچیں۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک کے رشتے میں اختلافات کی خبروں کے دوران ہی اداکار نے طلاق پر تحریر کیا گیا آرٹیکل لائیک کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا تھا۔

تاہم، اب ابھیشیک بچن کی جانب سے مذکورہ پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے جس کے بعد مداحوں نے سکون کی سانس لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے زیرک مارکر نامی لکھاری کی وجہ سے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کی ہے۔

صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ لکھاری ایشوریا رائے بچن کے بہت اچھے اور پُرانے دوست ہیں اور اداکار نے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پوسٹ لائیک کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ آرٹیکل بھارتی جریدے ‘انڈین ایکسپریس’ میں شائع ہوا ہے اور آرٹیکل کے لکھاریوں میں زیرک مارکر کا نام بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...