Home نیوز پاکستان پشاورمیں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ،ایک اہلکار شہید

پشاورمیں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ،ایک اہلکار شہید

Share
Share

 

پشاور: نواحی علاقے ارمڑ میں چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اسنائپر گن سے فائر کیے جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے، واقعہ رات گئے پیش آیا۔

شہید کانسٹیبل سعید اللہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ میں سی سی پی او قاسم علی، ایس ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ گورنر نے شہید پولیس اہلکار کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ملک و قوم کا فخر ہیں۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...