Home نیوز پاکستان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس

Share
Share

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی ضروری ہے۔پاکستان میں عام عوام کا جینا اور کاروباری حالات مخدوش ہورہے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک کی صنعتیں بند ہو جائیں گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو عوام کے سامنے لیکر آئے، بجلی کے مہنگے بلز کی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگی ہورہی ہے جو کم بجلی پیدا کرتی ہیں، ایک طرف گردشی قرض بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، آئی پی پیز کے پاور پلانٹس 10 فیصد سے بھی کم استعداد پر چل رہے اور حکومت پوری ادائیگی کررہی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں عام عوام کا جینا اور کاروباری حالات مخدوش ہورہے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک کی صنعتیں بند ہو جائیں گی، پاکستان میں پہلے بجلی کی فی یونٹ قیمت خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ تھی۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں ترامیم کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس...

حکومتی اتحاد کا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل...

،9 مئی کے منصوبہ سازوں کو سزاوٴں تک انصاف کا عمل مکمل نہیں ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ،دوسرا روز،211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں...