Home کھیل چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی، حسن علی

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی، حسن علی

Share
Share

 

لاہور: فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جا سکتے ہیں تو وہ بھی آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹا کر دیکھیں تو ان کے پلیئرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلے اور پالیسیوں کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اس کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اس کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لئے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کرایا جائے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...