Home سیاست پنجاب حکومت سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

پنجاب حکومت سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

Share
Share

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سانحہ نو مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...