Home سیاست جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پررضامندی ظاہر کردی

جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پررضامندی ظاہر کردی

Share
Share

اسلام آباد: جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضا مندی اور پھر بعد میں معذرت کرلی تھی۔

بعد ازاں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...