Home سیاست 25کروڑ عوام کوحق دینا ہوگا،جماعت اسلامی اب حکومت کی جان نہیں چھوڑے گی، نعیم الرحمن

25کروڑ عوام کوحق دینا ہوگا،جماعت اسلامی اب حکومت کی جان نہیں چھوڑے گی، نعیم الرحمن

Share
Share

 

راولپنڈی :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غریبوں کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے بجلی بل 25کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔پرامن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، تمام طبقات سے گزارش ہے کہ تحریک کا حصہ بن جائیں.

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر چھوڑ کر راستوں پر بیٹھ جائے، احتجاج اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہے، ہم اپنی آواز بلند کرنے کیلئے دھرنا اور احتجاج کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے،یہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، انہوں نے کم از کم تنخواہ 37ہزار رکھی ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے غریب آدمی یا تو چوری یا ڈاکہ ڈالے گا اور کیا کرسکتا ہے، میرے کارکنان عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم صرف چند لوگوں کیلئے رہ گئی ہے، بجلی کے بل پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، بجلی کے بلوں میں ہمیں ہر صورت کمی چاہیے، بجلی کے بل شہریوں پر بم بن کر گررہے ہیں، ملک میں قرضوں سے جکڑا ہوا نظام ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، تمام طبقات سے گزارش ہے کہ تحریک کا حصہ بن جائیں، چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بجلی کے بل کرایے سے بھی زیادہ آتے ہیں، بھارت کے مقابلے پاکستان کے تنخواہ دار طبقے پر4گنا زیادہ ٹیکس لگادیاگیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ ہے ٹیکسز کا ظالمانہ نظام ختم کیاجائے، زرعی ترقی نہ ہونے کے برابر ہے،ملک کا کسان بے حال ہے، بڑے سرمایہ دار عوام کی قسمت کے فیصلے کررہے ہوتے ہیں، حکمران اپنے حق میں فیصلے کرتے ہیں اور پھر آئی پی پیز وجود میں آتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دھرنے سے پہلے ہماری بات مان لیتی تو ہمیں یہاں آنے کی کیا ضرورت تھی، جماعت اسلامی اب حکومت کی جان نہیں چھوڑے گی، اب حکومت کو 25کروڑ عوام کا حق دینا ہوگا، آج مذاکرات سے پہلے ہمارے تمام کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...