Home نیوز پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share
Share

 

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔

وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین...

زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے، صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے...

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...