Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ شہادت، ایران نے او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی

اسماعیل ہانیہ شہادت، ایران نے او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی

Share
Share

تہران: ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کانی نے اسماعیل ہانیہ شہادت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی۔

علی باقری نے قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، عمان، اردن، روس اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے معاملے پر بات چیت کی۔

انہوں نے اسماعیل ہانیہ کو شہید کرنے کی اسرائیلی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حملے کا جواب دینے کا قانونی حق رکھتا ہے۔ انہوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کو اپنے وحشیانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار بھی کیا۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اور صہیونی ریاست کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ رکن ممالک نے اس درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...