Home کھیل پیرس اولمپکس،خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پرکمنٹیٹر برطرف

پیرس اولمپکس،خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پرکمنٹیٹر برطرف

Share
Share

پیرس:آسٹریلیا کی خواتین سوئمنگ ٹیم کے بارے میں نامناسب بیان دینے پر کمنٹیٹر کو برطرف کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں خواتین تیراکوں کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر امریکی کمنٹیٹر باب بالارڈ کو براڈ کاسٹرز نے کمنٹری پینل سے ہٹادیا۔

آسٹریلیا کی خواتین تیراک سوئمنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد پول سے باہر آئیں تو اسوقت یورو اسپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کمینٹیٹر بالارڈ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ خواتین کیسی ہوتی ہیں، وہ ادھر ادھر گھومتی رہتی ہیں اور اپنا میک اپ کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بالارڈ تقریباً 40 سالوں سے کمینٹری کر رہے ہیں اور انھوں نے واٹر پولو، آئس ہاکی، ڈائیونگ اور تیراکی جیسے کھیلوں میں متعدد اولمپک پینلز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ان کے ساتھی کمینٹیٹر اور برطانوی تیراکی چیمپئن لیزی سیمنڈز نے ان تبصروں کو شرمناک قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد یورو اسپورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بالارڈ کو کمنٹری پینل سے برطرف کر دیا گیا ہے، ‘گزشتہ رات یورو اسپورٹ کی کوریج کے دوران، کمنٹیٹر باب بالارڈ نے نامناسب تبصرے کیے تھے، اس وجہ سے انہیں فوری طور سے ہمارے کمنٹری روسٹر سے برطرف کردیا گیا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...