Home نیوز پاکستان غیر ملکی جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان پکڑے گئے

غیر ملکی جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان پکڑے گئے

Share
Share

لاہور:لاہور میں غیرملکی جرمن سیاح کو چند دن قبل لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان نے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں جرمن سیاح سے واردات کر کے موبائل فون اور ایک کیمرہ چھینا تھا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی دی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن سیاح سے واردات کرنے والے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...

تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان...

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...