اکثر اوقات انسان اپنے آپ کو کامیابی کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو کہیں نہ کہیں اسے کئی بار ناکامیوں کا سامنا کرنا بھی پڑتا ہے جس کے باعث وہ ناامیدی کی طرف چلا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ انڈین کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ بھی ہوا اور اس لمحے انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے اس کے لئے کیا کیابھارتی بیٹر نے سب کچھ بتا دیا۔
کے ایل راہول جنہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کیا تھا لیکن یہ ان کا کوئی خاص ڈیبیو ثابت نہ ہوا کیونکہ وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کرکٹر نے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ اس کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے اور اس بُرے وقت میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جب ڈیبیو میچ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا تو اسی دن انوشکا اپنے شوہر کے ساتھ ان کے کمرے میں آئی تھیں کیونکہ وہ یہ میچ دیکھنے آئی ہوئی تھیں۔
کے ایل راہول نے بتایا ویرات اور انوشکا دونوں ہی میرے بہترین دوست ہیں کیونکہ جب آپ کی شروعات اچھی نہیں ہوتی تو آپ کافی ٹوٹ جاتے ہیں اور حوصلہ کھودیتے ہیں لیکن ان دونوں نے میرا حوصلہ بڑھایا۔
کرکٹر نے کہا جب میں آؤٹ ہوا تو اداکارہ نے مجھے اداس اور سوچوں میں گِھرا ہوا دیکھا اور میرے پاس آئیں اور کہا کہ وہ مجھے اکیلے نہیں بیٹھنے دیں گی اور نہ ہی مجھے کرکٹ کے بارے میں کچھ سوچنے دیں گی، ساتھ ہی انوشکا نے یہ بھی کہا کہ وہ اور ویرات مجھے باہر ڈنر یا سیر پر لے کر جائیں گے جبکہ ویرات نے انہیں سمجھایا تھا کہ تم اس طرح ناکام ہونے والے کوئی پہلے شخص نہیں ہو اور یہ زندگی کا تجربہ ہے۔
بھارت کرکٹر نےاسی انٹرویو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ انوشکا اور ویرات کی کئی ڈیٹس پر ان کے ساتھ گئے جس میں دونوں نے انہیں اپنے رشتے کی کہانیاں سنائیں کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی اور یہ دونوں کیسے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔