Home کھیل پیرس اولمپکس،آسٹریلوی کھلاڑی کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار

پیرس اولمپکس،آسٹریلوی کھلاڑی کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار

Share
Share

پیرس:پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آسٹریلوی ہاکی پلیئر پیرس میں مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں فرانس کی تحویل میں ہے،پیرس پبلک پراسیکیوٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ 28 برس کے آسٹریلوی کو منگل کی شام کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اسے قابل اعتراض مواد خریدتے ہوئے پایا۔

ادھر آسٹریلین اولمپکس کمیٹی (اے او سی) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ہاکی کے کھلاڑی کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...