Home سیاست حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی،بانی پی ٹی آئی

حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی۔

ٓاڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 ماہ کا وقت ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے معافی مانگ لی میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے کہہ رہا ہوں، سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں تو سامنے لائیں اگر وہ لوگ پی ٹی آئی کے ہوئے تو معافی بھی مانگوں گا اور سزا بھی دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو کہتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...