Home Uncategorized حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبراً مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے،بنگلہ دیشی وزارتِ داخلہ

حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبراً مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے،بنگلہ دیشی وزارتِ داخلہ

Share
Share

ڈھاکا: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے وزارت خارجہ کے امور کے سربراہ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے جبری طور پر ملک بدر کیے جانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبراً مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا لیکن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وہ آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ منظم کریں۔

داخلہ امور کے مشیر نے شیخ حسینہ کو مشورہ دیا کہ ملک میں کوئی ہنگامہ برپا نہ کریں ورنہ عوام مزید مشتعل ہوجائیں گے۔

محمد سخاوت حسین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جماعت اسلامی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں چاہتے۔ اس معاملے کو وزارت قانون کے پاس بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک ماہ سے زائد پُرتشدد عوامی مظاہروں کے نتیجے میں بالآخر 31 جولائی کو حسینہ واجد مستعفی ہوکر پناہ کی تلاش میں بھارت روانہ ہوگئی تھیں جس کے بعد ملک میں فوج نے ایک عبوری حکومت قائم کردی ہے۔

Share
Related Articles

مسلح افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمسلح افواج نے اپنے پیغام میں...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...