Home نیوز پاکستان بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین اپنے ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا

بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین اپنے ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا

Share
Share

اسلام آباد: بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بی ایل ایف میں پڑنے والی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کردیا۔

شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کا دورہ آزاد کشمیر، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہبازشریف

مظفرآباد:وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں آزاد...

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خطے کا...

انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کیلئے کب حرکت میں آئے گی؟ ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا...

مسلح افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمسلح افواج نے اپنے پیغام میں...