Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے

Share
Share

شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 16 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی خوارج کی موجودگی کا سراغ لگا کر اس سے ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خوارج اور دہشت گردی کے خطرے کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...