Home نیوز پاکستان ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، نشیبی علاقے زیر آب

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، نشیبی علاقے زیر آب

Share
Share

لاہور/اسلام آباد: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں نے جل تھل ایک کردیا۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لاہور میں رات گئے لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاوٴن اور چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں رات گئے ہونے والی بارش نے رنگ جما دیا، ابر رحمت سے گرمی کی چھٹی ہو گئی جبکہ حبس سے جان چھوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

دوسری جانب مریدکے، کندیاں، چشمہ اور نواحی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بلوچستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کچے کے علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ادھراسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ سندھ میں بارشوں کا زور دار سپیل جاری ہے، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

آزاد کشمیر میں بھمبر، کوٹلی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ا گئی ہے جبکہ ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...