Home کھیل ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم

ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم

Share
Share

بنگلورو: ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بھارت میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہاراجہ ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز اور بنگلورو بلاسٹرز کا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا جس کے بعد مزید دو سپر اوورز میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

میچ کے دوران ہبلی ٹائگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بناسکی۔

میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلا سپر اوور کرایا گیا جس میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے، جواب میں ہبلی ٹائیگرز بھی 10 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا۔

دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز نے 8 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 9 رنز کا ہدف دیا تاہم دوسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 8 رنز بناسکی اور میچ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے جس کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے 13 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...