Home کھیل بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ، چئیرمین پی سی بی کا سخت ردعمل

بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ، چئیرمین پی سی بی کا سخت ردعمل

Share
Share

لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست پر چئیرمین پی سی بی کا شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا إنشاء اللہ۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...