Home کھیل پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ ہوگئے تاحیات پابندی عائد

پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ ہوگئے تاحیات پابندی عائد

Share
Share

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور فزیو نے مبینہ طور پر یورپ جاکر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرادی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئین رانا مجاہد علی نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی اور فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آئے، اطلاع ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا۔ مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن تینوں کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

رانا مجاہد علی نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی۔ اطلاع کے مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے لہذا کانگریس کی منظوری سے تینوں کھلاڑیوں اور فزیو وقاص پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے معاملے پر مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھیں گے، بیرون ملک جانے والے کھلاڑی اذلان شاہ کپ سے پہلے کراچی کے کیمپ کا حصہ تھے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...