Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈزریفرنس ، تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی

190 ملین پاوٴنڈزریفرنس ، تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی

Share
Share

 

راولپنڈی : راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈزریفرنس کے تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت کی ، ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی ، آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔

ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ 8 سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت نیب کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگے جانے کے سبب 2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...