Home سیاست پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے سے حالیہ ایمرجینسی کے بعد کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والا ایم پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...