Home نیوز پاکستان پاکستان اور ایتھوپیا میں بے شمار مماثلت، دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں،ایتھوپین سفیر

پاکستان اور ایتھوپیا میں بے شمار مماثلت، دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں،ایتھوپین سفیر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان بے شمار مماثلت ہے جن میں ان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی ترقی کے عزم شامل ہیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایتھوپین سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تجارت، ثقافت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات کے ساتھ تعاون اور دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کرنے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مجموعی دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

سفیر بیکر نے اعلان کیا کہ سفارت خانہ ایتھوپیا کے قومی دن کے موقع پر 11 ستمبر کو چیمبر ہاوٴس میں ایک ثقافتی تقریب کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ایتھوپیا کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنا ہے جس میں ایک ثقافتی طائفہ پرفارم کرے گا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے عوام کے درمیان زیادہ افہام و تفہیم اور قربت کے فروغ کا باعث بنے گا۔

مزید برآں 12 ستمبر کو سفارت خانہ اسلام آباد میں ایک میراتھن کا انعقاد کرے گا، جس میں ایتھوپیا کے رنرز، سفارت کار، معززین، طلباء اور دیگر شرکت کریں گے۔

احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ایتھوپیئن ایئر لائنز کی براہ راست پروازوں سے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوگا۔ کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد سے ایئر لائنز کا براہ راست آپریشن سفیر کے دور میں ایک قابل ذکر کارنامہ ہوگا۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...