Home کھیل ٹی 20 میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر ہوگیا

ٹی 20 میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر ہوگیا

Share
Share

منگولیا نے سنگاپور کے خلاف 10 رنز پر آل آؤٹ ہوکر مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ملائشیا کے علاقے بانگی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنگاپور کی جانب سے ہرشا بھردواج نے چار اوورز میں 3 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اکشے پوری نے 2 جبکہ راہول شیشدری اور رمیش کالی موٹھو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

سنگا پور نے 11 رنز کا آسان ہدف محض پانچ گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

منگولیا نے 10 رنز پر آؤٹ ہوکر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کیا جو ان اسپین کے خلاف میچ میں قائم ہوا تھا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...