Home نیوز پاکستان کے پی میں گرڈ اشٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

کے پی میں گرڈ اشٹیشنوں پر حملے کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

Share
Share

 

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں کے واقعات پر پاور ڈویژن نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وہ گرڈ اسٹیشنز پر حملوں اور قبضہ کا معاملہ وزرات داخلہ کے ساتھ اٹھائے گی، حملہ کرنے والوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جائیں گی اور ملوث افراد کو پرنٹ میڈیا پر بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے پیسکو کے چیئرمن بورڈ کو ارسال مراسلے میں مزید کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشنز پر حملے کرنے والوں کے خلاف بلا خوف ایف آئی آر کٹوائی جائے، اگر مقامی پولیس کارروائی سے کتراتی ہے تو پیسکو عملہ سیشن جج کے پاس جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اگر پولیس اور سیشن جج ایف آئی آر کے معاملے حل نہ کریں تو تو پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ سے تجربہ کار قانونی مشیر کے ذریعے حل طلب کیا جائے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پشاور کے ایم پی اے اور درگئی کے تحصیل ناظم کے واقعے پر بھی کارروائی ہوگی، پیسکو کے گرڈز اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے فرنٹیئر کانسٹبلری کی خدمات لی جائیں گی۔

Share
Related Articles

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ...

عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش لگ گیا

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،...

عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

لاہور:عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں...

شوال کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا،...