Home کھیل بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، محسن نقوی

بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، محسن نقوی

Share
Share

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کےسیکرٹری جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے سے کوئی پریشانی نہیں، ان کے ساتھ رابطہ رہتا ہے، اے سی سی میٹنگز میں بھی ان سے ملاقات رہتی ہے اور آئی سی سی سمیت ہر ممبر ملک کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، جس میں ہم تمام مہمان ٹیموں کی شان دار میزبانی کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس کل سے کوالالمپور میں ہورہاہے ، میں مصروفیات کی وجہ سے میں اس اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جارہا، تاہم اس اہم اجلاس میں ورچوئل شرکت ضرور کروں گا جب کہ پاکستان کی نمائندگی سلمان نصیر کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس اجلاس میں پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا معاملہ بھی حتمی شکل اختیار کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے فی الحال لاہور میں ہوٹل بنانے کا فیصلہ مؤخر کیاہے، جلد بازی کے بجائے ٹرافی کے بعد اس منصوبے پر توجہ دی جائے گی۔ ہم نے لاہور کے ساتھ کراچی میں بھی ہوٹل بنانا ہے، اس کے لیے اشتہار بھی دیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہےکہ انٹرنیشنل کمپنیاں اپنا ڈیزائَن دیں تاکہ ان ہوٹلز کی بہترین اور تمام جدید سہولیات کے مطابق تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...