Home سیاست الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، قانون، سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، قانون ،الیکشن کمیشن حکام، چیف کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی، وزرات داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے، ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، قانون سازی میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنا پڑتے ہیں۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم...

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں ان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت...

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...