Home کھیل ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کے لئے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کے لئے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیم آفیشل اور کھلاڑیوں کو 100، 100 ڈالر کیش پرائز دینے کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کے دوران زخمی ہونے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر محمود کے لیے پی ایچ ایف کی جانب سے تمام سہولتوں کے ساتھ علاج کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیم کا کھلاڑی غضنفر علی جن کے والد گزشتہ دو دن قبل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے، انہوں نے پاکستان کی خاطر ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ تمام کھلاڑیوں نے بشمول ہمارے ہیرو آف دی میچ محمد سفیان خان نے اپنا میڈل اور جیت غضنفر علی کے نام کی۔

میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو قابل دید بھی ہے، ہم سب مل کر اسی جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور مستقبل میں بہترین انداز میں ملک و قوم کا نام اونچا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ مجموعی طور پر ایونٹ میں کھلاڑیوں نے بھارت سمیت تمام ٹیموں کیساتھ بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جو کہ قابل ستائش ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ براؤنز میڈل حاصل کرنے پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مستقبل میں ہماری ٹیم اس سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...