Home Uncategorized اسرائیلی جارحیت سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا،ترک صدر

اسرائیلی جارحیت سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا،ترک صدر

Share
Share

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کو غزہ کے بعد اب دوسرے ممالک تک پھیلا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیوز کانفرنس میں اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوگیا اور اب وہ جنگ کو لبنان تک پھیلا رہا ہے۔ جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا۔

ترک صدر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکا جائے اور بھی کوئی ملک یا ادارہ جو دنیا میں امن چاہتا ہے وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ پر بھی کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے انسانی بنیادوں پر کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان بھر میں پیجر اور واکی ٹاکی حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے اور جس کے بعد حزب اللہ نے بھی لبنانی سرحد سے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹس برسائے تھے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...