Home نیوز پاکستان سوات حملہ،تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ، وزارت خارجہ

سوات حملہ،تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ، وزارت خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے پر حملہ ہوا، اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ترجمان کے مطابق قافلے میں شامل پولیس کی وین پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...