Home کھیل ویمن ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دئبی روانہ

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دئبی روانہ

Share
Share

لاہور: آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ سے دئبی روانہ ہوگئی۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اَپ میچ کھیلے گی، کرکٹ ٹیم پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ اور دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اتوار 6 اکتوبر کو دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...