Home کھیل گال ٹیسٹ، سری لنکا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست

گال ٹیسٹ، سری لنکا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست

Share
Share

گال:گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 309 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 274 رنز کاہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے پانچویں روز 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

پراباتھ جے سوریا کو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دو میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...