Home Uncategorized جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالے موچی کے لئے سوشل میڈیا صارفین کا ہمدردانہ اقدام

جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالے موچی کے لئے سوشل میڈیا صارفین کا ہمدردانہ اقدام

Share
Share

بنگلور: بھارت میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ہمدرد موچی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے فنڈ قائم کر دیا۔

بھارتی شہر بینگلور کے مضافاتی علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے رمیّا اپنے محدود وسائل کے باوجود تین آوارہ کتوں اور ایک بلی کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ان کے متعلق سب سے پہلے سوشل میڈیا پر دسمبر 2023 میں انسٹاگرام اکاؤنٹ ’ Leia the Golden Indie‘ پر ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کے ہمدردانہ رویے کو دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس دکان میں جوتوں کی مرمت کرتے ہیں وہیں ایک کنارے پر انہوں نے جانوروں کے آرام اور کھانے کے لیے جگہ بنائی ہوئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ کبھی یہاں سے گزریں تو آپ کو یہ دیکھنے میں ایک سیکنڈ لگے گا کہ حقیقی محبت، ہمدردی اور سخاوت کیا ہوتی ہے۔

رمیّا کی سخاوت دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نے ان کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ’ Pawsitive Brigade ‘ نامی ایک پیج نے فنڈ اکٹھا کرنے کی کمپین شروع کی۔

فنڈ کا مقصد رمیّا کو مالی معاونت فراہم کرنا کیوں کہ وہ صرف جانوروں کو کھانا نہیں کھلاتے بلکہ بیمار ہونے پر ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر جاتا ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...