Home نیوز پاکستان گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

Share
Share

لاہور: پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...