Home Uncategorized حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر درجنوں راکٹ فائر،تل ابیب میں الرٹ جاری

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر درجنوں راکٹ فائر،تل ابیب میں الرٹ جاری

Share
Share

تل ابیب / بیروت: حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کم ازکم 65 راکٹ فائر کردیے جس کے سبب کئی شہروں میں آگ لگ گئی جب کہ تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق لبنانی اسلامی حریت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے متعدد شہروں صفاد، کرمیل اور دیگر شہروں پر 65 ر اکٹ فائرکیے جسسے کئی مقامات پرآگ لگ گئی۔

اس صورتحال کے بعد دارالحکومت تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ ہوگیا، شیلٹر کھول دیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے یہ حملے کئی گھنٹے قبل اس وقت کیے تھے جب اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے تاہم حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق اب کی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے بحیرہ احمرمیں تین امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بیروت حملے میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حز ب اللہ ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے، ایران ہر صورت لبنان کا ساتھ دے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...